24 جولائی 2013 - 19:30
سیسی کی عوام سے اپیل، خانہ جنگی کا اعلان

مصر میں قانون کی حمایت اور فوجی بغاوت کے خلاف اتحاد نے جس کی قیادت اخوان المسلمین کررہی ہے، مصر کے وزيردفاع اور آرمی چیف کی جانب سےجمعہ کےدن مظاہرے کئے جانےکی اپیل کو خانہ جنگی کااعلان قرار دیا ہے۔

ابنا: مصر میں قانون کی حمایت اور فوجی بغاوت کے خلاف اتحاد نے جس کی قیادت اخوان المسلمین کررہی ہے، مصر کے وزيردفاع اور آرمی چیف  کی جانب سےجمعہ کےدن مظاہرے کئے جانےکی اپیل کو خانہ جنگی کااعلان قرار دیا ہے۔اس اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فوج کےکمانڈرانچیف عبدالفتاح السیسی کی دھمکیاں خانہ جنگی کااعلان ہے جو بڑے پیمانے پر عوام کےقتل عام پرمنتج ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب مرسی کی برطرفی کی تائید کرنے والے تکفیری گروہ النور نے بھی آرمی چیف کی اپیل کی مخالفت کی ہے۔واضح رہے کہ مصر کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی نے مصری عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعے کے دن مصری فوج کے حمایت میں مظاہرے کریں۔السیسی نے  مصری عوام کو جمعے کے دن سڑکوں پر نکل آنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی عوام سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دے کہ وہ فیصلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲